محکمہ موسمیات کی اگلے تین روز مزید بارشوں کی پیشگوئی 

182

اسلام آباد،10 مارچ  (اے پی پی): محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے  جس کے مطابق منگل شام /رات سے بدھ کے روز  قلات، کوئٹہ،  ژوب، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد اور شکار پور میں تیز ہوائواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ سے جمعہ کے دوران خیبر پختونخوا اور پنجاب کے تمام اضلاع ، اسلام آباد اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ  کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد/راولپنڈی، بھکر، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور جھنگ میں بدھ اور جمعرات کے روز وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں موسلادھار بارش سے طغیانی کا بھی  خدشہ ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video