محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

189

اسلام آباد،05 مارچ  (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب،کشمیر ،گلگت بلتستان اوربالائی سندھ میں گر ج چمک اور تیز ہو اؤں کے ساتھ بارش کا  امکان ہے۔ کشمیر،بالائی خیبر پختو نخوا اور شما ل مشرقی پنجا ب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی  ہو سکتی  ہے ۔

موسلادھار اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے  جبکہ بالائی سندھ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

جمعہ اور ہفتہ کے روز اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، خیبر پختو نخوا،اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں سے ژوب،موسیٰ خیل،لورالائی، ڈی آئی خان،بنوں،کرک ، وزیرستان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اے پی پی/سدرہ/قرۃالعین