پبلک اکاونٹس کمیٹئ کی ذیلی کمیٹئ کا اجلاس

129

اسلام آباد ،05 مارچ(اے پی پی ): کنوینئر راجہ ریاض کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت مواصلات کے آڈٹ پیراز زیر بحث  لائے گئے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے 97 کروڑ سے زائد ویلفیئر فنڈ اکاؤنٹ بغیر رولز کھولنے کا معاملہ  پر آڈٹ حکام نے کمیٹئ کو آگاہ کیا ویلفیئر فنڈ سے لوگوں کو ایڈوانسز دیے جاتے ہیں،قرضے دیے جا رہے ہیں۔ جن امور کیلئے بجٹ آتا ہے اسکے علاوہ فنڈ بنایا گیا،جو دیگر امور پر لگایا گیا۔

سیکرٹری مواصلات نے کہا اس میں  کوئی بے ضابطگی نہیں بس ابھی تج رولز نہیں بنے ۔انہوں نے کہا موٹروے پولیس کا ویلفیئر فنڈ کا سسٹم ہے کہ ہر مہینے تنخواہ سے کٹوتی ہو کر فنڈ میں جمع ہوتی ہے اس  میں سے ایڈوانس دیتے ہیں۔

آئی جی موٹر وے کلیم امام نے بھی کمیتئ کو یقین دہانی کرائی کہ فنڈز میں کوئی بے ضابطگیوں نہیں ہوئی۔ جس پر آڈٹ حکام نے کہا کہ اسکے رولز بنا کر فنانس ڈویژن سے منظور کرا لیا جائے۔ کمیٹئ نے  ہدائت کی کہ ویلفیئر فنڈ کے نئے رولز بنائے جائیں۔

 ایک دوسرے آڈٹ پیرا میں کمیٹئ کو بتایا گیا کہ موٹروے پولیس نے این ایچ اے سے 16 کروڑ کم فائن کی رقم اکٹھی کی،  جس پر سیکرٹری مواصلات نے کہا 16 کروڑ کا موٹروے پولیس نے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کنسٹرکشن کا کام کرایا تھا،جو فائن کی رقم سے کاٹا گیا۔آڈٹ حکام کا موقف تھا کہ تعمیراتی کاموں کیلئے اداروں کا علیحدہ سے بجٹ آتا ہے،اسطرح سے کام کرانا بے ضابطگی میں آتا ہے۔ کنونئیر کمیٹئ نے وزارت مواصلات کے حکام سے کہا رولز پر آپ عمل نہیں کررہے اس پر آپ کیا کہیں گے۔

پاکستان پوسٹ میں 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی اور فراڈ کا معاملہ بھی کمیٹئ میں زیر بحث آیا۔

سیکرٹری مواصلات نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ روپے ریکور کر لیے ہیں، جبکہ فراد کے کچھ کیسز نیب اور ایف آئی اے میں بھی ہیں ۔ اس وقت وزارت مواصلات سے متعلق نیب کے پاس دوکیسز اور ایف آئی اے کے پاس 11 کیسز ہیں ،اس پیرا میں محکمانہ فراڈ کی ریکوری کی جائے اور ڈکیتی چوری والی ہمیں بتائیں کہ کیا بنا، کمیٹی نے ہدایت جاری کر دی۔

اے پی پی /صائمہ /ریحانہ