اسلام آبا ،02 مارچ (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے پیر کو یہاں پیر صاحب پگاڑا نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
پیر پگاڑا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبہ کی مجموعی ترقی میں دلچسپی اور وفاقی حکومت کی جانب سے لئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
شرکاء نے وزیراعظم عمران خان سے احساس پروگرام کے تحت “کفالت پروگرام” کے صوبہ سندھ میں دائرہ کار میں توسیع کی درخواست کی۔
وی این ایس، اسلام آباد











