گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا جی سی یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ

155

لاہور، 27 مارچ (اے پی پی): گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے جی سی یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا،کالا شاہ کاکو میں قائم قر نطینہ میں وی سی جی سی اصغر زیدی نے گورنر پنجاب کو بر یفنگ دی۔وی سی نے بتایا کہ قرطینہ میں 394سے زائد کمرے ہیں،قر نطینہ میں تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام نماز  گھروں میں ادا کریں،ایک بھی لمحے کی کوتاہی کسی کی بھی جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔انہوں نے  کہا کہ کورونا ملک اور قوم کے لیے بہت بڑا چلیج بن چکا ہے،انشاءاللہ ہم سب نے متحد ہوکر کورونا کو شکست دینی ہے۔

گورنر پنجاب نے  کہا کہ کورونا کے خلاف یونیورسٹیز اور ڈاکڑ ز کا اہم کردار ہے،تمام میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز میں ٹیلی میڈیسن ہلیپ لائن سنٹرز بھی بنا رہے ہیں،تمام یونیورسٹیز کے وی سیز  کورونا کے خلاف بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ  پوری قوم ڈاکٹرز نرسز سمیت تمام طبعی عملے کو سلام پیش کرتی ہے۔

اے پی پی /لاہور/حامد