حکومت کو لاک ڈاؤن میں عوام کی مشکلات کا ادراک ہے ،مستحق افراد احساس امداد پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائیں؛ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی

143

ملتان، 05 اپریل(اے پی پی ):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے اور اسے غریب لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔ ہم ان کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔مستحق افراد احساس امداد پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائیں تا کہ امداد فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارممتاز آباد میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔محمد ندیم قریشی نے کہا کہ کورونا کی صورت میں ہم آزمائش سے گزر رہے ہیں،مشکل حالات میں احسن طریقہ سے نمٹنا مہذب اقوام کا شیوا ہوتا ہے۔انہوں نے  کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین اپنی عوام سے سے مخلص ہیں اور وہ ان کی مشکل حالات میں بھی مدد ضرور کریں گےاور انہیں بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔

 صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ہم ایسا طریقہ کار اپنا رہے ہیں کہ ہمارے وسائل غر یبوں اور حقداروں پرخرچ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں  ہمت اور حوصلے سے کام لینا چاہیے ،اس کی بدولت ہی ہم مشکل حالات کا سامنا کر سکتےہیں۔

اے پی پی /ملتان/حامد