کرونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے روکا جائے: وزیراعظم آزادکشمیر

107

اسلام آباد،05اپریل(اے پی پی ): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے  آزادکشمیر میں اب تک جتنے بھی مریض آئے  وہ  بیرون ملک یا بیرون آزادکشمیر  سفر کر کے آئے  تھے لہذا  وزیراعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے  بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے روکا جائے ۔

آزاد کشمیر میں  کرونا وائرس سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم فاروق حیدر خان نے  کہا کہ آزادکشمیر کے لوگ اور حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لیے شانہ بشانہ ہیں، تارکین وطن اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے آپ آزادکشمیر کا سفر نا کریں۔انہوں نے تارکین وطن کو مخاطب کرتے  ہوئے کہا کہ آپ کی تکلیف کا ہمیں  احساس ہے، حکومت اور ہمارا معاشرہ آپ کے عزیز و اقارب کا خیال رکھے گا۔

راجہ فاروق حیدر  نے  کہا کہ کرونا سے جنگ نہیں اس سے بچنے کے لیے اللہ سے مدد مانگیں، آئندہ جمعے کو آزادکشمیر بھر اور تمام تارکین وطن یوم استغفار منائیں۔

اے پی پی /سدرہ/حامد