حیدر آباد: احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو پہلی قسط مل گئی

448

حیدر آباد،09 اپریل (اے  پی پی ):  احساس کفالت پروگرام  کے تحت حیدرآباد میں مستحقین کو پہلی قسط مل گئی ، پیسوں کی تقسیم کی خبر ملتے ہی سینکڑوں خواتین ضلع حیدرآباد کےتعلقہ قاسم آباد متعلقہ مرکز پر جمع ہوگئیں جہاں صبح سے دوپہر تک خواتین کی رش لگا رہا۔

 تعلقہ قاسم آباد میں کل 7 ہزار افراد کا اندراج ہےجنہیں پیسے تقسیم کیے جارہے ہیں،  پہلے ان خواتین میں پیسے تقسیم کیے جائیں  گے  جن کا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں  درج ہے، انہیں پہلے پیسے دینے کا مقصد تقسیم کے دوران مراکزپر رش سے گریز ہے  جبکہ نئے اندراج شدہ افراد کو آنے والے دنوں میں پیسے دیے جائینگے۔

حیدرآباد میں کل 61 ہزار افراد کو پہلی قسط کی صورت میں 12 ہزار روپے  تقسیم کیے جائینگے جس کے  لیے  25 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اے پی پی /حیدرآباد/قرۃالعین