وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کی وصولی کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد میں سنٹر قائم

433

ملتان ،09 اپریل (اےپی پی ): وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق  افراد کو  ملنے والی  رقم کی وصولی  کیلئے  گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد میں سنٹر قائم کردیا گیا  ہے،سنٹر میں آنے والی مستحق خواتین اپنی رقم  با آسا نی حاصل کرسکیں گی  ۔ اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے خود اپنی نگرانی میں  انتظامیہ اور پولیس کو فاصلہ اور لائن درست کروائی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو فاصلے  سے بیٹھنے کے لیے بار بار اعلان  کیے گئے ۔

اس موقع پر لیڈی کانسٹیبل، پٹواری،سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی کا عملہ اور اہلکار  بھی موجود تھے۔

اے پی پی /ملتان/قرۃالعین