کوئٹہ،09 اپریل(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے جمعرات کو یہاں رکن صوبائی اسمبلی دینیش کمار نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے حکومت بلوچستان کے کورونا وائرس فنڈ کیلئے 50 لاکھ روپے عطیہ کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ نے رکن صوبائی اسمبلی کے جزبہ ایثار کو سراہتے ہوئے اسے قابل تقلید مثال قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر مخیر حضرات بھی آگے بڑھ کر کورونا وائرس فنڈ کے لیے عطیات دینگے جس سے مستحقین کی معاونت کی جائے گی۔
اے پی پی /محمد بلال/حامد











