مردان؛ ضلع میں جزوی لاک ڈاؤن برقرار، یونین کونسل منگاہ کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری

123

پشاور، 09 اپریل(اے پی پی): ڈی سی مردان عابد وزیر اور ڈی پی او سجادخان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر 19 مارچ سے لاک ڈاون کئے گئے منگاہ یونین کونسل کو ڈی سیل کردیا گیاہے جبکہ کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سعادت خان اور اسکے دو ساتھی عالمزیب وغیرہ کے  محلوں کا لاک ڈوان ، ضلع میں جزوی لاک ڈاون اور پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی برقرار رہے گی۔

 منگاہ یونین کونسل کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او سجادخان کا کہنا تھا کہ  منگاہ یونین کونسل کو عوام کے تحفظ کے لئے لاک ڈاون کیا گیا تھا جسکے لئے ضلعی پولیس کی جانب سے 250 سے زائد پولیس افسران وجوانان فرنٹ لائن پر دن رات مستعدی سے نہ صرف ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے بلکہ اس موذی مرض سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات، ہسپتال کی منتقلی اور دیگرضروریات زندگی کی فراہمی میں بھی پیش پیش رہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ان حالات میں ڈیوٹی سرانجام دینا اور حالات کو قابو میں لانا پولیس کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہ تھا کیونکہ اس دوران پولیس کے 2 آفیسرز بھی اس وبائی مرض سے متاثر ہوئے تاہم پولیس نے اپنی تاریخی روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے اس کھٹن مرحلے میں بھی اپنا لوہا منواتے ہوئے آج یہ ثابت کردیا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہو پولیس فورس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

اے پی پی/صائمہ حیات /قرۃالعین