پشاور،4 اپریل(اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کر کے شہریوں کو وباء سے بچنے بارے آگاہی دی اور لاوڈ سپیکر کے ذریعے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا۔
ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر قائد کمال، ایس پی کینٹ ٹریفک اسلم نواز سمیت مختلف سیکٹروں کے ڈی ایس پیز اور ٹریفک آفیسرز نے رامداس بازار، کوہاٹ روڈ میں ناکہ بندیاں کرکے شہریوں کو وباء سے بچنے بارے آگاہی دی۔
اے پی پی/صائمہ حیات/ھامد











