شجاع آباد؛ جامعہ فاروقیہ قرنطینہ مرکز میں تبلیغی جماعتوں کی منتقلی کاسلسلہ جاری، تمام افراد کا کرونا ٹیسٹ کرویا جا ئے گا

628

ملتان ، 04 اپریل(اے پی پی ): شجاع آباد میں  قائم  جامعہ فاروقیہ قرنطینہ مرکز میں جلالپور اور شجاع آباد کی تبلیغی جماعتوں کو پہنچادیا گیا ہے  جہاں پر ان تبلیغی  جماعتوں کے افراد کا  کورونا وائرس کے پیش نظر میڈیکل ٹیسٹ کروایا  جائے گئے۔

کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر 11  تبلیغی جماعت کے 113 افراد کو جامعہ فاروقیہ قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا ہے، قرنطینہ مرکز میں تبلیغی جماعت کے افراد کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی، جہاں پر وہ اپنی عبادات کر سکیں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرزمبین  احسن اور غلام سرور کا کہنا تھا کہ یہاں تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں  گے ، اگر کسی کا مثبت آیا ت  انہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا جائے گا جبکہ باقی ماندہ افراد کو چودہ دن مکمل کرنے کے بعد انکے گھر پہنچا دیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنرز مبین احسن، غلام سرور ،ڈی ایس پی جلالپور محمد ارشد اور مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا یہ ہمارے مہمان ہیں انکا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

اے پی پی /ملتان/ھامد