ملتان:لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ مرکز سے 1160 زائرین گھروں کو روانہ

241

ملتان، 04 اپریل (اے  پی پی ):لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ  مرکز  سے 1160 زائرین گھروں کو روانہ  ہو گئے ہیں ،وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او زبیر دریشک   نے پہلے قافلے کو الوداع کیا،پہلے قافلے میں اٹک،راولپنڈی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے زائرین شامل ہیں۔

اس موقع پر درجنوں زائرین  نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورڈپٹی کمشنر عامر کا  بہترین میزبانی کرنے  پر شکریہ ادا کیا  اور   کہا کہ قرنطینہ میں بہترین انتظامات پر انتظامیہ  کے مشکور ہیں،اہلیان ملتان کی میزبانی ہمیشہ یاد رہے گی۔

اے پی پی /ملتان/حامد