عراق میں پھنسے  پاکستانیوں کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن روانگی

848

عراق(بغداد)،08 اپریل(اے پی پی ): عراق میں پھنسے  پاکستانیوں کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن روانگی ہورہی ہے۔ بغداد میں پاکستان  کے سفیر ساجد بلال اور انکے  عملے نے پھنسے پاکستانیوں کوبغداد کے ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔ان پاکستانی مسافروں میں معذور، عورتیں، بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں۔

 روانگی کے وقت مسافروں نے حکومت پاکستان اور بغداد میں پاکستانی سفارتی عملے کا شکریہ ادا کیا   ، مسافروں نے فرط جذبات سے نعرے لگاۓ جس سے بغداد ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سےگونج اٹھا۔مسافروں نےتہہ دل سے پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے  دعائیں مانگیں۔

پاکستانی سفیر ساجد بلال نے جہاز کے عملے سے بھی ملاقات کی اور انکی خدمات کو سراہا۔

وی این ایس، عراق

Download Video