پشاور:ایس ایس پی آپریشنز کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

147

پشاور، 06 اپریل (اے پی پی):  ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے آج ایل آر ایچ ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈی سی ہنگو طیب عبداللہ کی عیادت کی جو 2یوم قبل ہنگو سے کوہاٹ جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگئے تھے۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے کرونا کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے  کہا کہ  کرونا کے خلاف محکمہ صحت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکے ساتھ عوامی آگاہی مہم سمیت دیگر عملی اقدامات میں بھی بھرپور طریقے سے شرکت کرینگے۔

اے پی پی/صائمہ حیات/نورین