ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، سہولیات سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ

117

پشاور،8 اپریل(اے پی پی): ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے بدھ کو یہاں  لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا نے ہسپتال کو 19 لاکھ روپے مالیت کے جدید طرز کا بنا  وینٹیلیٹر عطیہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود جان نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ مریضوں کا خیال رکھا جائے۔

اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان نے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کے لئے وینٹیلیٹر نہایت ضروری ہوتا ہے جس کیلئے ڈپٹی اسپیکر کے مشکور ہیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین