جلالپورپیروالا میں ٹڈی دل روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات، 5یونین کونسلز میں وسیع پیمانے پر سپرے کرادیا گی

143

جلالپورپیروالا ،28مئی(اے پی پی): جلالپورپیروالا کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے زور آور حملوں کے باعث کاشتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، نواحی علاقہ جات تاجی والا، جگوالا، بیٹ کیچ ،نڑول سمیت درجنوں علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں نے تباہی پھیردی ہے جبکہ باغات، مکئی، مرچ ،کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

اس گھمبیر صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور، محکمہ زراعت اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ حرکت میں آئے اور تحصیل بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے زہریلے سپرے کا سلسلہ شروع کردیا جس کے باعث ٹڈی دل کا خاتمہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ اس وقت 5 سے زائد یونین کونسلز کی درجنوں بستیاں ٹڈی دل سے متاثر ہوئیں جن میں محکمہ زراعت اور تحصیل کی پوری مشینری سرگرم ہے اور انشااللہ جلد اس پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی تکلیف کا اندازہ ہے لیکن ہم بھی بھر پور طریقے سے اس کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں،بروقت اقدامات کے باعث کافی تعداد میں ٹڈیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے