جیکب آبادمیں کورونا وائرس سے ایک ہی ہفتہ میں 43اموات،انتظامیہ نے عارضی طور پر شہر بند کر دیا

190

جیکب آباد،31مئی(اے پی پی): ضلع جیکب آباد میں عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک ہی ہفتہ میں 43 اموات ہوگئی ہیں،جیکب آباد سٹی میں اور تحصیل گڑھی خیرو میں ایک ایک جبکہ تحصیل ٹھل کے 41افراد موت کا اجل ہوگئے ہیں۔جیکب آباد کی سیاسی سماجی اور سوشل ورکرز نے ضلع میں کرفیو نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ٹھل آفس میں ہنگامی بنیادوں پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےڈی سی جیکب آباد غضنفر علی قادری  نے ضلع بھر میں ایک ہی ہفتہ میں 43 اموات پر گھرے دکھ کا اظہار کیا اور شہر کو عارضی طور پر بند کرانے کے احکامات جارے کیے۔انہوں نے کہا کہ کرفیو لگانے کے معاملے میں حکومت سے رجوع کیا جائے گا جس کے بعد ہی ضلع بھر میں کرفیو لگانے کا فیصلہ ہو سکے گا۔

بعدازاں ٹھل پولیس نے ضلعہ انتظامیہ کے احکامات پر شہر کو بند کرا دیا ۔

وی این ایس،جیکب آباد