پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں کی وزیراعظم کو چینی کرپشن کی تحقیقات کیلئے مخصوص کمیٹی بنانے کی تجویز

140

کراچی،31 مئی (اے پی پی ):پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کوسندھ میں آرٹیکل  149 اور 235 فنانشل ا یمرجنسی کے نفاذ اور چینی کرپشن کی تحقیقات کے لئےمخصوص کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی ۔

اتوار کو انصاف ہاؤس کراچی میں حلیم عادل شیخ کے ہمراہ منعقدہ  پریس کانفرنس سے خطاب میں فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کرپشن کو سامنے لانے کے لئے گورنر اسٹٹ  بینک، سندھ  بینک کا آڈٹ کرے ۔انہوں نے  شوگر ملز سبسڈی و کرپشن کی شفاف تحقیقات کے لئے سندھ  اسپیسفک انکوائری کمیشن بنانے کی تجویز بھی پیش کی ۔ انہوں  نے  مزید کہا کہ کا سندھ میں 1200 انڈسٹری یونٹ کی بحالی کے لئے 200کروڑ میں  سے اومنی گروپ کی 4فیکٹریوں کو 176 کروڑ دیئے گئے جبکہ دیگر انڈسٹری کی بحالی کے لئے بارہ کروڑ کیوں ؟بینک کا آڈٹ بگ سے کرایا جائے ۔

دوران پریس کانفرنس  پی ٹی آئی رہنماوں نے تمباکو نوشی کے عالمی دن پر نوجوانوں سے تمباکو اور سگریٹ کو ترک کرنے کی اپیل بھی کی جبکہ اس  موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماﺅں اور عُہدے داروں  میں بیت المال کے  چئیرمن حُنید لاکھانی ،گُل محمد رند، آغا ارسلان،نواب زید تالپوراور شوگرانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کاشتکار اور زمیند ار بھی موجود تھے۔

وی این ایس ،کراچی