جنرل
سورس:
ملتان، 31مئی(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان قمر زمان قیصرانی نے کہاہے کہ نور الحسن پارک ممتاز آباد میں چار سو سے زائد درختوں اور پودوں کے ساتھ ساتھ گھاس کی شجرکاری بھی مکمل کر لی گئی ہے، گزیبوز اور داخلی دروازے کی تزئین و آرائش بھی جاری ہے،قعلہ کہنہ قاسم باغ کے داخلی راستے کو خوبصورت بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں. عام خاص باغ میں پینٹ ورک کو مکمل کرنے کے ہدایا ت بھی جاری کر دیے ہیں۔
انہوں نےان خیالات کا اظہار نور الحسن پارک, قعلہ کہنہ قاسم باغ اور عام خاص باغ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نور الحسن پارک میں مقامی درختوں اور سایہ دار درخت لگائے گئےہیں, گھاس کی شجر کاری اور صفائی پر خاص توجہ دے رےہیں،بہتر لینڈ سکیپنگ سے پارک کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا ہے،موسمی پھولوں کی شجرکاری کے ساتھ ساتھ گلاب کے پھولوں کی شجرکاری بھی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام خاص باغ میں پینٹ ورک کو جلد از جلد مکمل کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں. پارک کے اندر اور باہر صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے، قعلہ کہنہ قاسم باغ کے داخلی راستے پر مزید پودوں اور سایہ دار درختوں کی شجرکاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
وی این ایس، ملتان