اسلام آباد ستمبر 6, (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ یومِ دفاع ہمیں اپنی مسلح افواج، قومی اداروں اور وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے
یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اے پی پی کی ویڈیو نیوز سروس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری افواج، اداروں اور وطن کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔











