پاکستان کا مضبوط دفاع ہر شہری کے لیے باعثِ فخر ہے: سعد وسیم شیخ

1

اسلام آباد ستمبر 6, (اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ سعد وسیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مضبوط دفاع پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، جس کے باعث دنیا کے 192 ممالک میں سے کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔

یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مضبوط دفاع کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے، جو ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید مضبوط اور توانا کرے تاکہ ہم سب ایک فخر مند پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کر سکیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید طاقت، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔