قلات ,6ستمبر(اے پی پی:( ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی یوم دفاع پاکستان اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منا رہی ہےکمشنر خضدارڈویژن قادربخش پرکانی کی ہدایت پر بلوچستان کے تاریخی شہرقلات میں ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی سربراہی اورضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی یوم دفاع کی تقریبات سرکاری سطح پربھرپوراندازمیں منائی جارہی ہیں قلات میں یوم دفاع کے مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا۔
ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی نے پرچم کشائی کی۔پولیس فورس کے چاک وچوبنددستے نے قومی پرچم کو گارڈآف آنر ہیش کیا.شرکاء نے ملکی سالمیت کےتجفظ استحکام کیلئے خصوصی دعاء کی ۔
اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور سیاسی سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پرچم کشائ تقریب کے بعد شاندارریلی کاانعقادکیا گیاریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی قلات انجینئرعائشہ زہری نے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہےیہ دن قومی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منای جارہی ہے۔ضلع بھر میں مختلف تقریبات قومی و ملی پروگرامزاور سرکاری اسکولوں کالجوں میں بھی یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے تقریبات منظم اندازمیں منعقد کی جارہی ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ ہائ اسکول کے بچوں اور ہائرسکینڈری لیول کےطالب علموں میں وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے جذبے کو کیلئے ملی نغمے، ٹیبلوز اور اردو و انگریزی تقاریر حمد و نعت،کے مقابلوں کے ذریعےاجاگر کیاجارہاہےانہوں نے کہا کہ کمشنرخضدارڈویژن کے احکامات کی روشنی میں یوم دفاع کی تقریبات کے پرامن انعقادکویقینی بنانے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا یے ڈپٹی کمشنرانجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ آج یہ دن ہمیں 1965 کے ان لمحات کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے وطن کے دفاع کے لیے غیر معمولی عزم جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیاہمیں اپنے شہداء کو صرف یاد ہی نہیں کرنا بلکہ ان کی قربانیوں سے سبق بھی حاصل کرنا ہےوطن کی سلامتی صرف سرحدوں پر لڑنے والے جوانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری اپنے کردار اور ذمہ داری کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنا سکتا ہے ریلی میں ایس پی قلات ادسٹنٹ کمشنر قلات انتظامی محکموں کے افسران سمیت شہرءوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔











