پشین؛سابق گورنر بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی سید محمد فضل آغا آبائی علاقے حاجیزئی سیدان میں سپرد خاک

132

پشین،21مئی( اے پی پی): جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سابق گورنر بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی سید محمد فضل آغا کو ان کے آبائی علاقے حاجیزئی سیدان پشین میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ پیر طریقت و شریعت مولانا سید نجیع اللہ آغا نے پڑھائی۔

 نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی مولانا کمالدین، جیعت علامء اسلام پشین کے ضلعی امیر مولانا عزیزاللہ، ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق، ضلع مستونگ کے امیر مولانا سعیدالرحمان فاروقی، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ،  صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی، آراکین صوبائی اسمبلی عبدالواحد صدیقی، حاجی آصغر خان ترین، پشتونخوا میپ کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے نصراللہ خان زیرئ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے ملک نصیراحمد شاھوانی، ایم پی اے اختر حسین لانگو، ایم پی اے احمد نواز بلوچ، سابق صوبائی وزیر مولانا سید عبدالباری آغا،  سابق اسپیکر سید مطیع اللہ آغا،  سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری اسسٹنٹ کمشنرز مختلف سیاسی پاریٹوں کے رہنماؤں ،علماء کرام سمیت جمعیت علماء اسلام کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر سیاسی رہنماؤں  نے مرحوم کی سیاسی خدمات اور جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فدمائیں۔

 واضح رہے کہ سید محمد فضل آغا 1988 سے 1991 تک ڈپٹی چیرمین سینیٹ رہے بعد ازاں 18 اگست 1999 سے 12 اکتوبر 1999 تک گورنر بلوچستان رہے، وہ 25 جولائی 2018 کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 11 مئی کو ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن نو دن کے مختصر علالت کے بعد کل 20 مئی کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

اے پی پی/روح اللہ کاکڑ/حامد