پشین، ۱۲ مئی( اے پی پی): پشین شہر اور ملحقہ علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی اور موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشین شہر اور ملحقہ علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ زبردست موسلادھار بارش ہوئی، شہر سمیت دیگر ملحقہ دیہاتوں کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم سرد ہوگیا۔ جس سے جہاں ایک طرف رمضان المبارک میں روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے وہاں دوسری جانب زرعی کاشت کاروں اور مالداروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔











