ملتان۔21 مئی(اے پی پی )؛ کمشنر شان الحق نے ٹڈی دل کے انڈوں کی تلفی کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا
ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ اضلاع میں ٹڈی دل کنڑول رومز قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور عید پر کنٹرول روم میں محکمہ زراعت اور انتظامی افسران موجود رہیں گےتمام ڈیٹا ای لوکسٹ ایپ پر اپ لوڈ کیا جائے گا ای لوکسٹ ایپ پر ٹڈی دل بارے تمام معلومات موجود ہیں،افسران گائید لائن لیں اور محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خاتمہ بارے کیمیائ طریقے کی بجائے بائیولوجیکل طریقہ پر کام کرے۔ڈویژن میں ٹڈی دل بارے بروقت اقدامات قابل تحسین ہیں کمشنر شان الحق کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ڈویژن میں اس وقت ٹڈی دل موجود ہے۔محکمہ ذراعت کے پاس 3060 لیٹر ٹڈی دل مار دوائی موجود ہے۔اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹڈی دل سرویلنس وین ملتان پہنچادی گئی۔
کمشنر شان الحق کا ڈی ایس این جی وین کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا اور کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ وین میں ٹڈی دل کی نائٹ وژن کے ساتھ سرویلنس کی جاسکے گی۔











