کورونا وائرس سے بچاٶ ، روک تھام کے لیے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

188

 عارف والا ،22 مئی (اے پی پی ): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاٶ اور اسکی روک تھام کے لیے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے۔ 144 ارب کی خطیر رقم کا بڑا حصہ 12000 فی خاندان مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔ مخیر حظرات 50 کروڑ روپے کے عطیات ریلیف فنڈ میں جمع کروا چکے ہیں۔

ان خیالات اظہار گورنر پنجاب نے  جمعہ کو    اہلیہ پروین سرور کے ہمراہ EB /2،عارف والا کے دورہ کے دوران کیا جہاں انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے سرور فاٶنڈیشن،  واٹرفلٹریشن پلانٹس لگا رہی ہے۔ ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کے زریعے 20 لاکھ لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنر گاہوں کے قیام سے 20 ہزار خواتین کو اپنے پاٶں پر کھڑے ہونے کا موقع ملا۔ ہنر مند خواتین بہترین انداز میں اپنے خاندانوں کو مالی سپورٹ کر رہی ہیں۔

اس موقع پر کووڈ 19 میں بہترین اقدامات پر انتظامیہ و پولیس افسران میں تعریفی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔اس کے علاوہ  ایم پی اے پیر احمد شاہ، ایم پی اے ساجدہ یوسف ،کمشنر ساہیوال احسن وحید، آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ ،  ڈپٹی کمشنر احمد کمال اور ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر بھی اس موقع پر  موجود تھے۔

اے پی پی /saeed noi/قرۃالعین