بورے والا، 23 جون (اے پی پی ): تھانہ شیخ فاضل پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناکہ پر روکی گئی کار سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی جبکہ دو بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے کار قبضہ میں لے لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل زبیر خاں لودھی نے حسب معمول تھانہ کے سامنے چیچہ وطنی روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا اسی دوران ایک سفید رنگ کی کلٹس کار کو روکا تو اس میں موجود افراد کو مشکوک سمجھ کر کار کی تلاشی لی گئی تو کار کی ڈگی میں موجود بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی گئی ۔
پولیس نے دونوں منشیات فروشوں فرحان سہیل اور میر واعظ پٹھان کو گرفتار کر کے کار قبضہ میں لینے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او زبیر احمد لودھی کے مطابق پکڑے جانے والے ان بڑے منشیات فروشوں کی مدد سے انکے بڑے نیٹ ورک تک پہنچیں گے۔
وی این ایس، بورے والا











