ملتان ، 23 جون(ا ے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈاکٹر ملک عابد محمود نے کہا کہ ایڈوائزر ادارے کے ساتھ مل کر شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئیے تعاون کریں۔ریکوری اہداف کو بھی بہتر بنانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئیےتمام سٹیک ہولڈر ز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایچ اے کے رجسٹر ایڈوائزر کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ریکوری اہداف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مالی سال کے اختتام تک حاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مشکلات کا سامنا رہا ہے جس کے لئیے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے،مربوط منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے چوکوں اور گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش اور شجر کاری کے فروغ کے لئے رجسٹرڈ ایڈوائزر تعاون کریں۔
وی این ایس، ملتان











