کوئٹہ 25 جون (اے پی پی ): ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کیپسٹی کم تھی اب روزانہ کی بنیاد پر 1500 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہےاب تک بلوچستان میں 45 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ہیں _ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے صوبوں کی نسبت بلوچستان میں کورونا کی پھیلاو کی شرح زیادہ ہے جون میں کیسز میں 25 فیصد اضافہ ہوا تھا کوئٹہ میں پھیلاو کی شرح میں کمی آنے کے بعد اب 68 فیصد ہوگئی
_متاثرہ افراد کی صرف 2 فیصد آئسولیشن وارڈ میں جبکہ 98 فیصد گھروں میں زیر علاج ہے اب شہریوں نے کورونا کو سنجیدہ لیا ہے اب شہریوں کو پتہ چلا کرونا حقیقت ہے
تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایس او پیز بنایا جارہاہے۔
وی این ایس، کوئٹہ











