پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائیاں، چرس برآمد، اسمگلرز گرفتار

136

کوئٹہ 25جون (اے پی پی ): پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والے پیاز سے لدے ٹرک سے 72.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش(چرس)برآمد کر کے اسمگلرکوگرفتار کر لیا گیا۔جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے کوچ میں سوار ایک مسافرکی تلاشی کے دوران 3.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآ مدکر کے مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 132.13ملین روپے ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور02 اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی  جاری ہے۔

وی این ایس، کوئٹہ