راولپنڈی میں  کرونا ریلیف ٹائیگر فورس   کی تقریب حلف برداری ، ترجمان وفاقی حکومت صداقت علی عباسی   کی شرکت

332

c

راولپنڈی،24 جون(اے پی پی ) : راولپنڈی میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس   کی تقریب حلف برداری  کا انعقاد کیا گیا جس میںایم این اے و ترجمان وفاقی حکومت،  صدر پاکستان تحریک انصاف  شمالی پنجاب صداقت علی عباسی  نے کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس راولپنڈی کے رضاکاروں سے سے خطاب کیا۔

آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقدہ تقریب  سےخطاب میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو عوام و ملک کی خدمت کیلئے پیش کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس دوران صداقت علی عباسی نے ٹائیگرز فورس کے اغراض و مقاصد کیساتھ ساتھ کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے ای او پیز  پر عملدرآمد یقینی بنانے اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت بھی کی جبکہ تقریب کے اختتام میں صداقت علی عباسی نے رضاکاروں سے حلف بھی لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی قاضی احمد،  کوارڈینیٹر سوشل میڈیا کرونا ٹائیگرز فورس ضلع راولپنڈی شمس الدین عباسی ، رابعہ اختر و دیگر موجود تھے۔

وی این ایس، راولپنڈی