شہر قائد میں کروونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

193

 

کراچی، 23 جون(اے پی پی):   شہر قائد میں کروونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کاروباری علاقے صدر کے علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس بند کرا دی گئیں۔ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید میگا فون سے کی جاتی رہی۔ داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس و رینجرز کے جوان تعینات تھے جو آنے جانے والوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننے کی بھی تاکید کرتے نظر آئے ۔

وی این ایس، کراچی