عارف والا؛محکمہ اینٹی کرپشن اور ریونیو کی بڑی کارروائی،  38 کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی

284

عارف والا، 23 جون (اے پی پی ): نواحی علاقے 16/ایس پی میں اینٹی کرپشن اور محکمہ ریونیو کی مشترکہ کارروائی، قبضہ گروپ سے 4 کروڑ 8 لاکھ پچاس ہزار  روپے مالیت کی 38 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پاکپتن رانا فواد احمد کے مطابق علاقہ کے معروف قبضہ گروپ نے عرصہ دراز سے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا تھا جسے واگزار کروا کر محکمہ ریونیو کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔

وی   این ایس،  عارف والا