سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں

120

ملتان 23جون( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر شہزاد محبوب نے گزشتہ روز نواب پور فلڈ بند کا دورہ کیا۔دریا کے قدرتی راستے میں تعمیرات اور تجاوزات کا جائزہ لیا اور بریچنگ پوائنٹ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے سیلاب آنیکی صورت میں ریلیف کیمپس قائم کرنے کیلئے مجوزہ سکولوں کو بھی وزٹ کیا اور سیلاب سے متوقع طور پر متاثر ہونے والے مواضعات بارے ریونیو سٹاف کا تیار کردہ ڈیٹا بھی چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر صدر نے آراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا  ۔ سنٹر پر آنیوالے سائلین سے گفتگو کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد بارے اور ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو سنٹر کے اندر داخل نہ ہو نے دینے  کی ہدایت کی اور ” نو ماسک نو سروس”کے سلوگن پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا۔

وی این ایس،ملتان