ملتان؛مون سون بارشوں  سے قبل واسا ڈسپوزل اسٹیشنز، ڈی واٹرنگ سیٹس اور جرنیٹرز کی انسپکشن شروع

156

 

ملتان ،25جون(اے پی پی ):سیکریٹری ہاوسنگ پنجاب کی ہدایات پر واسا ڈسپوزل اسٹیشنز، ڈی واٹرنگ سیٹس اور جرنیٹرز کی انسپکشن شروع کر دی گئی ہے ، انسپکشن ٹیم میں ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ظہورڈوگر،ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے نزیر چغتائی،ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا مشتاق خان شامل ہوئے۔

 انسپکشن ٹیم  نے  واسا افسران کے ہمراہ شہر میں مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ انسپکشن ٹیم نے گلگشت آفس میں 12سکر،12فلشر گاڑیوں کا جائزہ لیا ، اس موقع پرڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر  نے  مون سون بارشوں کے سلسلے میں تیاری سے متعلق بریفنگ بھی  دی ۔

 نیو شاہ شمس ڈسپوزل اسٹیشن  ، پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن اور فاروق پورہ ڈسپوزل اسٹیشن کی بھی انسپکشن کی گئی  اور ٹیم نے ڈسپوزل اسٹیشنز پر نصب پمپس اور مشینری کو چلا کر چیک کیا اور مشینری کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وی این ایس، ملتان