پولیس بہیمانہ سلوک کا نشانہ بننے والے  عامرکیساتھ ہمدردی کا اظہار، مشیر اطلاعات اجمل وزیر متاثرہ شہری کے گھر  پہنچ  گئے

144

پشاور، 25جون(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر مشیر اطلاعات اجمل وزیر پولیس بہیمانہ سلوک کا نشانہ بننے والے   متاثرہ شہری عامر کے گھر واقع تہکال پہنچ گئے، انہوں نے تشدد کے شکار شہری کے خاندان سے ملاقات کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مشیر اطلاعات نے واقعے کے بعداب تک اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے متاثرہ خاندان کو آگاہ کیا اور انکو بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان خود اس تمام واقعے کو دیکھ رہے ہیں، معاملے کے شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی یہ حرکت ناقابل معافی ہے، انھیں سزا ملے گی کیونکہ ہماری حکومت میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہے۔

 پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے شہری کے خاندان نے حکومتی اقدامات پر اعتماد و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا حکومت پر یقین ہے کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریگی۔ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی بھی مشیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔

وی  این ایس،  پشاور