موجودہ حکومت عوام کو ہرتحفظ فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے،صوبائی وزیرہاشم علی ڈوگر

116

عارف والا،۴ جون ( اے پی پی): صوبائی وزیربہبودآبادی پنجاب کرنل(ر) سردارہاشم علی ڈوگر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کومعصوم پھولوں کی زندگیوں کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ہمارے بچے ہمار امستقبل ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے دوسالہ بچے کی اغواءکے بعد سکول سے بازیابی پرپولیس کی انتھک محنت کاصلہ ہے موجودہ حکومت عوام کو ہرتحفظ فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عارفوالا کے گاﺅں 23/EBمیں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے ہرممکن کوشاں جاری رکھے ہوئے معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی صورت رعائت کے مستحق نہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت مغوی محمد احمد کے والد سردارمحمدآصف ڈوگر سے بھرپور اظہار ہمدردی کرتی ہے۔ اس موقع پر سابقہ صدر بار سردار گوہرعلی ڈوگرودیگر بھی موجودتھے ۔

 وی این ایس، عارف والا