وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں  موجودہ حکومت  اپنی آئینی مدت پوری  کرے  گی : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

117

لاہور،25 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صوبائی وزراء عبدالعلیم خان اور میاں محمود الرشید نے جمعرات کو یہاں  گورنر ہاؤس میں  ملاقات کی ، ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارلیمنٹ، حکومت   اوروزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری کریں گے،پارٹی چٹان جیسی مضبوطی سے وزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہے۔

 چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن آئے روز آس لگانا چھوڑ دے کیونکہ حکومت کہیں جانیوالی نہیں۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کر یڈٹ موجودہ حکومت کو ہی جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کے بحران میں بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں کورونا سے بچاؤ  کی جنگ میں بھی سب کو اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔

اس موقع پر  موجود  سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ عوام سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے کرینگے ، مرکز اور پنجاب میں ہم نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے جبکہ  صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کو2023تک حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے۔ عمران خان ہمیشہ سے اصولی سیاست کر رہے ہیں۔

وی  این ایس ،لاہور