پاک افغان غلام خان بارڈر 3 ماہ بعد کھل گیا

226

 

پشاور، 22جون(اے پی پی):  شمالی وزیرستان  کے تحصیلدار غنی الرحمان نے کہا ہے کہ 3 ماہ سے بند پاک افغان غلام خان بارڈر کھول دیا گیا ہے اور کورونا ایس او پی کے تحت دونوں اطراف سے تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہونے سے تجارت بھی بحال ہوگئی ہے۔

تحصیلدار غلام خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے بارڈر پر تمام انتظامات کیے گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کی تاجر برادری دوطرفہ تجارت کی بحالی کا خیر مقدم کرتی ہے کیونکہ غلام خان بارڈر کھلنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

وی این ایس ، پشاور