جنرل
چنیوٹ،23 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے جھنگ سرگودھا روڈ بائی پاس پر نئے چاہ پکے والا ڈسپوزل ورکس کا افتتاح کر دیا۔عرصہ دراز سے التوا کا شکار ڈسپوزل ورکس کو ڈپٹی کمشنر نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے انتہائی کم وقت میں مکمل کروا کر فنگشنل کروایا ۔
افتتاحی تقریب میں ایس ای پبلک ہیلتھ ناصر اقبال نے شرکاء کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈسپوزل ورکس کی سکیم 20 کروڑ روپے کی تھی جو کافی عرصہ سے التوا کا شکار تھی ۔ اس ڈسپوزل ورکس سے محلہ معظم شاہ ، فتح آباد، مسکین پورہ اور دیگر متعلقہ گنجان آباد علاقوں جن کی آبادی ایک لاکھ تک ہے ان علاقوں کا سیوریج سسٹم کور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صرف یہی علاقے نہیں بلکہ جو علاقے فنڈنگ کی وجہ سے رہ گئے ہیں وہاں بھی نئی سیوریج لائن ڈال کر اسے اس لائن سے جوڑ دیا جائے گا اور ان علاقوں کی طرح وہاں بھی سیوریج کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔
اس موقع پر ڈی پی او سید حسنین حیدر . ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم . ضلعی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری . ضلعی صدر تاجران . میڈیا نمائندگان. سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔
وی این ایس،چنیوٹ











