ملتان  :کمشنر کا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی  کا حکم

143

ملتان23 جون )اے پی پی ): کمشنر  شان الحق  نے  میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم  دیتے  ہوئے   کارپوریشن کو نومبر 2019  سے  ابتک کے  تمام نقشہ جات کا ریکارڈ جمع کروانے کے ا حکامات  جاری  کیے  ہیں ۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی بلڈنگ برانچ کے جائزہ اجلاس  کی صدارت  کرتے ہوئے کمشنر  شان الحق نے سڑکوں پر عمارتی ملبہ جات رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم  دیا  اور کہا کہ  نقشہ جات کی منظوری میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں  بتایا گیا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں ون ونڈو آپریشن فعال  کر دیا گیا ہے  اور امسال کارپوریشن میں نقشہ جات کے 879 کیسز جمع  746 کی منظوری دی گئی ہے ۔

اجلاس   میں  بتایا گیا کہ بلا اجازت تعمیرات پر 22 عمارات سیل،7 منہدم کی گئیں ،بلڈنگ بائی لائز کے تحت 49 رہائشی،48 کمرشل عمارات ریگولرائز کی گئیں ہیں ۔

وی این ایس،ملتان