ملتان، یکم جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شہر کے تمام فلائی اورز کی صفائی کا ٹاسک دے دیا ہے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے باوزر اور ورک فورس فلائی اورز کی دھلائی میں مصروف ہو گئے ہیں،فلائی اورز کی دھلائی کے لئے تین خصوصی ٹیمیں مصروف عمل ہیں اور چوک کمہاراں والا اور رشید آباد چوک کی صفائی مکمل کر لی گئی ہے اور کچہری، نشتر اور گیلانی فلائی اوور ڈبل پھاٹک کی دھلائی جاری و ساری ہے۔
ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے مختلف فلائی اووز کی دھلائی کا معائنہ کیا اور فلائی اووز کی صفائی پر سینٹری ورکرز کو شاباش دی۔
دوسری جانب ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے قاسم بیلہ میں بھی خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور 50 رکنی ورکرز پر مشتمل خصوصی عملہ صفائی میں مصروف عمل ہے،
اس خصوصی عملہ کو لوڈر اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد بھی حاصل ہے،منیجر آپریشنز نے خصوصی عملہ کو قاسم بیلہ میں زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ دیا ہے۔
وی این ایس، ملتان











