سکھر۔13جولائی (اے پی پی ): میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اپنی نگرانی میں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں کھڑے پانے کی نکاسی کروائی، محکمہ پبلک ہیلتھ کی کاکردگی پر افسوس کا اظہار، عملے کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے گزشتہ شب ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، میونسپل افسران محمد علی شیخ، آصف علی خان سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر سکھر نے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عملے سے باز پرس کی اور ہدایت جاری کی کہ جن علاقوں میں بھی بارش کا پانی کھڑا ہے فوری طور پر نکالا جائے، انہوں نے کام مکمل ہونے کے بعد رپورٹ بھی طلب کی، میئر سکھر نے بلدیہ اعلی سکھر کی تمام مشینری کو بھی متحرک کروایا اور فوری طور پر مشینیں طلب کرواکر اپنی نگرانی میں بارش کے پانی کی نکاسی کروائی۔
وی این ایس، سکھر











