چیئرمین این ڈی ایم اے  کا  کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

89

لاہور،15جولائی (اے پی پی): چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ، جہاں انہوں  نے  طبی سازو سامان اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر  میڈیا کو بریفننگ دیتے  ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر پاکستان میں آکسیجن والے بیڈ کی انٹروینشن کررہے ہیں۔لاہور میں پہلے مرحلے میں 330 بیڈ آپریشنل کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ گجرانوالہ ملتان میں بھی آکسیجن والے بیڈز کی انٹروینشن کی جا رہی ہے جو کہ دوسرے مرحلے کا حصہ ہے،اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے چھوٹے شہروں ڈی جی خان، خوشاب اور راجن پور وغیرہ میں چھوٹے آئی سی یو بنا کے دینے کا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز جو کورونا کے خلاف کام کر رہے ہیں میں ان کی خدمات کو سراہتا ہوں ۔

انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ٹیلی میڈیسن اور سائیکولوجیکل تھراپی کے  شعبے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  کہا کہ اگر  ہمارے ڈاکٹرز اسی طرح کام کرتے رہیں گے تو ہم اس موذی مرض سے جلد نجات پالیں گے۔

جنرل محمد افضل نے میو ہسپتال اور اس کے ساتھ ملحقہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بھی  سراہا جبکہ جنرل محمد افضل کو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد گوندل نے میڈیکل سہولیات سے متعلق بریفننگ بھی دی۔

 وی این ایس ،لاہور