جیکب آباد:عید الاضحٰی کے مناسبت،ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی کا شہر کا گشت،عیدگاہوں کا دورہ کیا

156

جیکب آباد،31جولائی(اے پی پی):عید الاضحٰی کے مناسبت سےڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری، ایس ایس پی محمد طارق نواز نے شہر کا گشت  اور عیدگاہوں کا دورہ کیا۔عیدگاہوں کے دورے کے دوران مرکزی عید گاہ، مرکزی امام بارگاہ اور مدرسہ قاسم العلوم میں مختلف مکتبہ الفکر کے سربراہان اور منتظمینوں سے ملاکاتیں کیں۔

مذہبی سربراھان اور منتظمین میں سید فضل عباس شاہ اور مولوی فدا حسین ڈول شامل تھے،ڈپٹی کمشنر غنضفر علی قادری نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر ایس ایس پی محمد طارق نواز  نے تمام عید گاہوں, مدرسوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے، میٹل ڈٹکیکٹرز، واک تھرو گیٹس نصب کرنے سمیت عید نماز کے اجتعمات پر فل پروف سکیورٹی تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

وی این ایس، جیکب آباد