عارف والا؛ حکومتی لاک ڈائون پر عملدرآمد کروانے کے لیے رینجرز ، میونسپل کمیٹی  کی  مشترکہ کارروائی 

169

عارف والا، 31 جولائی (اے پی پی ):رینجرز کے جوانوں اور میونسپل کمیٹی عارفوالا کے عملہ نے  حکومتی لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے مشترکہ کارروائی کی۔ اس موقع  پر  اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر علیزہ ریحان نے کہا کہ دکاندار حکومتی لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کریں، اشیاء خردونوش والے دکاندار حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔

وی این ایس،عارف والا