ملتان 06جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کاجائزہ اجلاس منقعد ہو، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ڈینگی کے خلاف مہم کو سنجیدگی کے ساتھ چلانے کی ہداہت دیتے ہوئے کہا کہ بریفنگ کے لئے اعدادو شمار کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں حقائق پر مبنی ہونی چاہیں ،ڈینگی سرویلنس کرنے والے محکموں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے گا اور اگر ضلع میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے آ گیا تو شدید رد عمل آئے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ائر کولر کے استعمال پردفعہ 144 کے تحت پابندی لگانے کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت تحریری رپورٹ پیش کرے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دس روز کے دوران 24 ائر کولرز سے ڈینگی لاروا کے شواہد ملے ہیں ائر کولرز سے ڈینگی لاروا ملنے کی شرح 48 فیصد ہےاور 10 یوم کے دوران 12 مقامات پر پرندوں کے پانی کے برتنوں اور 8 واٹر ٹینک سے ڈینگی لاروا بر آمد ہوا ہے۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،ڈاکٹر عطاالرحمان اور سی ڈی او فاطمہ خان بھی ہوئےجبکہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
وی این ایس، ملتان











