کوئٹہ :پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائیاں ،15کروڑ 70لاکھ  روپے کی  اشیا  برآمد کر لیں

152

کوئٹہ ،15 جولائی  (اے پی پی ) :پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں  جار ی   ہیں ، ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کو چ میں مسافر سے 02کلوگرام کرسٹل برآمد کر  کے  اسمگلر کو  گرفتار   کر  لیا  گیا ۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے  مطابق   کھار ی چیک پوسٹ پرمسافر کو چ سے نایاب نسل کے40 چکور پرندے بھی  برآمد ہوئے  جبکہ  گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 20 ہزار493کلو گرام چھالیہ اور متفرق اشیاء برآمد کر  کے  16افراد کو  گرفتار کیا   گیا ۔

ایک  اور کارروائی   میں  کوسٹ گارڈز نے  وندر شہر کے قریب غیر قانونی طور پر چھپایا گیا 80ہزار732لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر  لیا    جبکہ  گوادر سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے لانچ کے خفیہ خانوں سے 26ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل اور12ہزار لیٹر ایرانی پٹرول برآمد کیا  گیا ۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے  مطابق   گوادر میں   پاک ایران باڈر سے52تارکین وطن کو بھی  گرفتار   کیا گیا   جبکہ سپر ہائی وے کراچی پر  دوران چیکنگ 2 ٹرکو ں سے 13 ہزار 748کلو گرام چھالیہ برآمد کر  کے   03افراد کو گرفتار کیا  گیا ۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے   مطابق پکڑی جانے والی متفرق اشیاء اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً 15کروڑ 70لاکھ  روپے ہے ۔

وی این ایس کوئٹہ